اہم خبریںپکوانتازہ ترین

’’بھنا گوشت‘‘ بنانے کی آسان ترکیب،اے ون ٹی وی سپیشل

لاہور(اے ون نیوز) عام طور پر گوشت کا سالن تو پاکستان کے ہر گھر میں پکایا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایسا بھنا گوشت بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جس کو بنانے کے بعد کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹتے نظر آئیں گے تو لیجئے پیش خدمت ہے بھنا گوشت بنانے کی آسان اور خاص ترکیب۔

بھنا گوشت بنانے کیلئے درکار اجزا:
گوشت ایک کلو، پیاز (سلائس کاٹ لیں) 3 عدد، دہی ایک کپ، ٹماٹر (باریک چوپ کر لیں) 2؍ عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا (کٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، جائفل جاوتری پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔

بنانے کا طریقہ:
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں، سنہری ہو جائے تو دہی اور ٹماٹر شامل کر کے خوب اچھی طرح بھون لیں، دہی کا پانی خشک ہو جائے تو لہسن، ادرک پیسٹ، کٹا ہوا دھنیا، ثابت گرم مسالہ، زیرہ اور نمک شامل کرکے حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکائیں، گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں، تیل اوپر آجائے تو جائفل جاوتری پاؤڈر شامل کرکے چولہے سے اتار لیں، سرونگ ڈش میں نکال کر پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button