اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی ائیر شو انتظامیہ کا بھارتی طیارہ گرنے کے بعد بڑا فیصلہ

دبئی(اے ون نیوز)دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دبئی ائیر شو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی طیارہ گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

انتظامیہ نے ائیر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے۔ متاثرہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ تیجس بھارت میں مقامی طورپر تیار کیاگیا لڑاکا طیارہ ہے، 2001 میں تیجاس طیارےکی پہلی آزمائشی پرواز ہوئی تھی۔

دو سال سے بھی کم عرصےمیں تیجس طیارےکا یہ دوسرا حادثہ ہے اور مارچ 2024 میں تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان کےشہرجیسلمیرمیں گرکرتباہ ہواتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button