اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے، حماس کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ

غزہ (اے ون نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسے ایک عرب سفارتکار نے بتایا کہ حماس نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کو تیار ہے۔

دوسری جانب، خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 14 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین اور طبی اہلکاروں کے مطابق پہلا حملہ غزہ کے گنجان آباد علاقے رمال میں ایک کار پر ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ شہید ہونے والے پانچ افراد کار میں سوار تھے یا راہگیر، درجنوں افراد نے آگ بجھانے اور متاثرین کو نکالنے کیلیے مدد کی۔

کار پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ پٹی میں دیر البلح شہر اور النُصیرات کیمپ میں دو گھروں پر الگ الگ فضائی حملے کیے جن میں کم از کم پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں مغربی غزہ سٹی میں ایک گھر پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چار فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے جس کے بعد آج کی مجموعی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button