اہم خبریںتازہ ترینشوبز

بھارتی اداکار دھرمیندر89سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی(اے ون نیوز) بھارتی اداکار دھرمیندر89سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر علالت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

دھرمیندرسنگھ دیول 1935کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے،دھرمیندر نے متعدد بلاک بسٹر فلموں سمیت 306فلموں میں کام کیا۔

فلمساز کرن جوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مین سٹریم سینما کے ہیرومیگاسٹار کا دور ختم ہوا۔دھرمیندر بھارتی سینما کے حقیقی لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی اہلیہ ہیمامالنی اور ایشودیول شمشان گھاٹ پہنچ گئے،امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، عامر خان بھی شمشان گھاٹ پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button