اہم خبریںتازہ ترینشوبز

جوئے کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور

لاہور (اے ون نیوز) جوئے کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جوئے کی اپلیکشنز کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت کی جانب سے دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی.

لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا، اس سلسلے میں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ڈکی بھائی کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا، ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ پیش ہوئے، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انہیں بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا حالانکہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس جاری کرکے طلب نہیں کیا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دس دن تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ ہو گئی تھی، جسٹس شہرام سرور کی چھٹی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کی گئی اسی وجہ سے درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی تھی.

اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے یہ کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی تھی جس کے بعد یہ کیس جسٹس شہرام سرور کی عدالت منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button