اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ میں ورکرز کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ، 21 سال سے زائد عمر کے افراد کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر

لندن(اے ون نیوز) برطانوی حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اب 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔

کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا، تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اب 18 سے 20 برس کی عمر کے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

اسی طرح حکومت نے 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button