اہم خبریںتازہ تریندنیا

چین ،آزمائشی ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو کچل دیا، 11 افراد ہلاک

بیجنگ(اے ون نیوز) چین میں ٹرین کا حیران کن موڑ کاٹتے ہوئے المناک حادثہ.

چین میں تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کام کرتے ہوئے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چینی صوبے یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کا بتانا ہے کہ آزمائشی ٹرین جو زلزلہ پیما آلات کو جانچنے کے لیے استعمال کی گئی تھی ایک موڑ کاٹتے ہوئے موقع پر موجود ملازموں سے جا ٹکرائی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

چینی حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 2 ورکرز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریلوے لائن بحال کردی گئی جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button