اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور ،خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا

صوابی (بیورو رپورٹ)باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے اور ماں سمیت تمام بچے صحت مند ہیں۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی اور وہ 21 دن تک این آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے، جس کے بعد بچوں کو گھر بھیج دیا گیا۔

بچوں کے والد مقصود علی نے ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک اینڈ نیونیٹل یونٹ ڈاکٹر سجاد الرحمن نے تمام عملے کو مبارک باد دی اور این آئی سی یو میں بچوں کی بہترین دیکھ بھال پر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button