اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی

پشاور(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا سے گفتگو میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل کا کہنا تھاکہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری پردستبردارہوگی، اس کے علاوہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھاکہ آج کابینہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ نے مجھے خصوصی طلب کیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نا اہلی کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button