اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لودھراں، 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق

لودھراں (اے ون نیوز)کراچی کے بعد لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا اور بچہ والد کے پیچھے چل رہا تھا کہ مین ہول میں گر گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے بعد ریحان کی لاش نکالی۔

پولیس نے زیرتعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اورسب انجینیئر کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا اور ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ کسی معصوم جان کوسرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button