صوابی ،بد بخت بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

صوابی(اے ون نیوز) موضع احد خان کلے میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر کم بخت بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا.
تھانہ کالوخان پولیس نے فوری و بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنے سگے باپ کو قتل کرنے والا بدبخت بیٹا آلہ قتل پستول سمیت چند گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا، پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عرب علی سکنہ احد خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کے بھائی مسمی گوہر علی گھر کے اندر اسلحہ آتشین کی فائرنگ سے زخمی ہو کر خون میں لت پت پڑے ہیں۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو چکا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے 28 سالہ اپنے سگے بیٹے ملزم سعود ولد گوہر علی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان معہ پولیس ٹیم نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزم سعود کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔




