اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

سانحہ بارکھان، لیویز نے مغوی خاتون گراں ناز سمیت 3افراد کو بازیاب کرلیا

کوئٹہ (اے ون نیوز) لیویز اہلکاروں نے کوہلو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محمد خان مری کی اہلیہ گراں ناز ، 17سالہ بیٹی اور ایک بیٹے کو بازیاب کرلیا ہے ۔

اے ون ٹی وی کے مطابق ناز گراں اور اسکی سترہ سالہ بیٹی کی بازیابی کے بعد کنوں سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی سناخت سے متعلق مزید ابہام پیدا ہوگیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے لڑکی کے ڈی این اے کروانے کے لیے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ بارکھان کے علاقے میں کنویں سے 3 لاشیں ملی تھیں۔ دکی کے رہائشی خان محمد مری نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں لاشیں اس کی اہلیہ 40 سالہ گراں ناز، 22 سالہ بیٹے محمد نواز اور 15 سالہ بیٹے عبدالقادر کی ہیں، جو گزشتہ چار برس سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

خان محمد مری کے مطابق ان کی اہلیہ اور بچوں پر بدترین ظلم کے ساتھ بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا تھا جبکہ ان کی 14 سالہ بیٹی اور 5 سے 13 برس کے 4 بیٹے اب بھی صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید ہیں جن کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ کنویں سے ملنی والی لاش گراں ناز کی نہیں ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ کنویں سے ملنے والی لاش محمد خان مری کی بیٹی کی ہے تاہم اب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کوہلو کے علاقے سے گراں ناز اس کی بیٹی اور ایک بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button