اہم خبریںبرطانیہپاکستانتازہ ترین

لندن،نواز شریف سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی ملاقات

لندن(اے ون نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف سےبرطانیہ میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل اور سابق وزیراعظم کے درمیان ملاقات سینٹرل لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ہوئی جس میں پاکستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے رواں ماہ ہی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ڈاکٹر محمد فیصل کا برطانیہ پہنچنے پر فارن سیکرٹری کی نمائندہ کیتھرین کولوین نے استقبال کیا ۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل اس سے قبل جرمنی میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button