اہم خبریںتازہ ترینتجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(اے ون نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15ہزار200 روپے اضافے سے 4لاکھ79ہزار262 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 13 ہزار 31 روپے اضافے سے 4لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 152 ڈالر اضافے سے 4565 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 16 ہزار 300روپے اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button