تحریک انصاف کا لانگ مارچ موخر،نئی تاریخ بھی سامنے آ گئی

پشاور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو شیڈول لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، تاہم نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی قیادت، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جمعے کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 25 ستمبر کے لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کوئی حتمی تاریخ دینے کے بجائے حکومت کو پریشان رکھنے کے لیے مختلف تاریخیں دیتی رہے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں میں اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے عملی طور پر متحرک نظر نہ آنے پر شکوہ بھی کیا، تاہم اس حوالے سے محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی پنجاب کے متعدد رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کی تاریخ کا اعلان بغیر کسی مشاورت کے کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر ارکان نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ لانگ مارچ مؤخر کر کے اکتوبر کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔نے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی رابطے مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اب لانگ مارچ کے لیے 5 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔




