اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

الیکشن ہو گا مگر نشئی کے کہنے پر نہیں ، ا ب نوازشریف آئےگا،سہولت کارجائینگے،مریم نواز

قصور( بیورورپورٹ ) مسلم لیگ( ن) کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوا زنے کہا کہ عدالتیں ذہنی مریض عمران خان کے کہنے پر سو موٹو لے رہی ہیں، عمر عطاءبند یا ل صاحب آپکو کہتی ہوں اسکے پیچھے نہ لگو تمہیں بھی لے ڈوبے گا یہ اپنے محسنوں کو ڈبو دیتا ہے الیکشن ہو گا مگر نشئی کے کہنے پر نہیں ہو گا۔

پچھلے سات سال سے گدھے پر لکیریں ڈال کر اسے زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی سہولت کاروں کے پیچھے ہٹنے پر سب کچھ سامنے آ گیا، مظاہر علی نقوی عمران خان کا سہولت کار ہے اس وقت آئین پاکستان کو دستک نہیں ہوتی، مظا ہر علی نقوی سے مل کر جو ہوا سب کے سامنے ہے جو سہولت کاری ججز عمران خان کی ہو رہی ہے قوم کہہ رہی ہے فیصلے آئین اور قانون پر نہیں ہوتے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے اسٹیشن کھڈیاں میں ملک رشید احمد خاں ، ملک محمد احمد خاں ، ملک احمد سعید خاں ، ملک مظہر رشید خاں کی زیر قیادت منعقد ہ مسلم لیگ( ن) کے ورکرز کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہا گیڈرکو ماڈل بنانے کی کوشش کی گئی جب سہولت کار گئے ماسک اترا تو گھڑی چور نکلاپھر توشہ خانہ چور نکلا جو کہتا تھا قانون سب کےلئے برابر ہے آج وہ قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے، عمر عطاءبندیا ل صاحب آپ نے اگر آئین پا کستان توڑنے والے کو سزا دی ہوتی تو آج حالات اور ہوتے ، جس دن نواز شریف کےخلا ف فیصلہ آنا تھا عاصم سعید کھوسہ ا و ر ثاقب نثار کے بچے گیلر ی میں خوشی منا رہے تھے ،یہ پاکستا ن کی عدلیہ ہے آپ کے بچوں کا جوائے لینڈ نہیں ، چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نوازنے کہا زمان پارک میں دہشتگرد چھپائے ہوئے تھے، گلگت بلتستان کی پو لیس کو بلا کر پنجاب پولیس پر حملہ کرایا گیا، اس آدمی کو شرم نہیں آتی، اگر تمہاری اہلیہ اکیلی تھی تو اندر سے کیا جنات پٹر ول بم پھینک رہے تھے۔

مینار پاکستان میں اسکی تقریر ایک ہارے ہو ئے شخص کی تھی، عمران خان سن لو یہ قوم اب تمہیں کبھی اقتدار میں نہیں آنے دےگی،پرویز الٰہی کی حکومت لانے کےلئے 25 ایم پی ایز کوعمران کی جھولی میں ڈالا گیا تب آئین نے دستک نہیں دی،کچھ ججزکی جانب سے عمران خان کی سہولت کاری ہورہی ہے،قوم کہنے پرمجبورہے فیصلے آئین دیکھ کرنہیں ،ٹرک دیکھ کرکیے جاتے ہیں،فیصلے آئین وقانون پرنہیں،بیگمات اوربچوں کے کہنے پرہوتے ہیں ،یہ پاکستان ہے کوئی جوائے لینڈ نہیں کہ بچوں اور بیگمات کے کہنے پر انٹر ٹینمنٹ کےلئے فیصلے کئے جائیں ، ا ب نوازشریف آئےگااورسہولت کارجائیں گے۔مریم نواز نے کہا قصور کے شیروں اور شیرنیوں کو نواز شریف اور مریم نواز کا سلا م ہو، کھڈیاں والوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنےوالوں کو کھڈے میں پھینک دیا۔

سوچا بھی نہیں تھا پورا کھڈیاں خاص باہر آجائےگا، ملک احمد خان زندہ باد، کھڈیاں اور قصور کل اور آج بھی نوازشریف سے محبت کرتا ہے۔انہوں نے کہا جتنے مرضی ”بھامنبڑ“مچ جائیں سچ بولنے سے باز نہیں آو¿نگی، 5 سال ان ”بھانمبڑوں“سے گزر کر آئی ہوں نہیں ڈروں گی، قصور والوں کا شعور بہت زبردست ہے، جب الیکشن چوری کیا گیا قصورسے پوری سیٹیں جیتی تھیں، کھڈیاں والوں نے سب سے پہلے گھڑی چور کو پہچانا تھا۔ پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے۔ گزشتہ 6 سے 7 سال گدھے پرلکیریں ڈال کر زیبرا بنا نے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، سہولت کار ہٹے تو گدھے کی لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو لاتیں مار رہا ہے، جس طرح اس کی درگت بنی سہولت کاروں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیا،

عمران خان کوجب عدالتوں نے کہا پیش ہو تو پلاسٹر اترنے کا نام نہیں لے رہا، چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں لیکن 5 ماہ سے پلاسٹر نہیں اتر رہا، عدالت پیش نہیں ہوتا چارپائی کے نیچے چھپ جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ بزدل انسان نہیں دیکھا ، اب نکلتا ہے تو جنگلا نما گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے، جب گاڑی سے نکلتا ہے تو کالا ڈبہ سر پر رکھ لیتا ہے، کالا سا گھونگٹ نکال کر دلہن بن جاتا ہے ۔ مینار پاکستان کے سٹیج کو بنکرمیں تبدیل کر دیا، بلٹ پروف بنکر سے قوم کو کہتا ہے خوف کے بت کو توڑ دو، تمہاری جان اگر قیمتی ہے تو جلسے میں آنےوالوں کی بھی قیمتی ہے، اس کے اپنے بچے لندن میں محفوظ ہیں، قوم کے بچو ں کو سڑکوں پر مار کھانے کےلئے چھوڑا ہے۔

یہ پہلا شخص ہے جو روز قتل کی کہانی گھڑ کر سناتا ہے، کبھی رانا ثناءاللہ، کبھی کہتا ہے آئی جی پنجاب قتل کرنا چاہتا ہے، ایسے بندے کو چڑیا گھر میں رکھنا چاہیے اور ٹکٹ لگنی چاہیے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن ہو گا لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہو گا، چار، تین کا فیصلہ دو، تین سے کس نے تبدیل کیا، کیا یہ پاکستان کے عوام سے دھوکہ نہیں ۔ کھڈیاں والو اپنے دشمن کا نام سنو جسٹس کھوسہ، ثاقب نثار نے کہا نوازشریف کےخلاف درخو است لاو¿ ہم باہر کرتے ہیں، اس وقت آئین پاکستان نے دستک نہیں دی؟ ۔

نوازشریف کو سزا دینے والوں کی گواہیاں آچکی ہیں، ان سے زبردستی سزادلوائی گئی ، شو کت صدیقی کوفیض حمیدنے کہانوازشریف،مریم نوازکوضمانت نہیں دینی،شوکت صدیقی کا مقدمہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے،آئین دستک نہیں دیتا؟۔مریم نوازنے کہاسپریم کورٹ نے کہاتھا عمران خان نے آئین توڑا،قوم سوال کرتی ہے سنگین جرم کرنےوالے کوکھلا کیسے چھوڑا؟آئین توڑنےوالے کوسزا دی گئی ہوتی تویہ حالت نہ ہوتی،آئین کی دستک اس وقت کیوں سنائی دیتی ہے جب عمران خان کامقدمہ ہو؟۔دستک عمران کی ہوتی ہے، سپر یم کورٹ سمجھتی ہے آئین دستک دےرہاہے۔

مریم نواز نے کہا کہتے ہیں آٹے کیلئے قطاریں لگی ہیں،انصاف کیلئے بھی قطاریں لگی ہیں۔مریم نواز نے کہا عمران خان کہتاتھا میرے خلاف امریکی سازش ہوئی،دوسری طرف لابنگ فرم ہائرکی،عمران بچوں کی طرح دوسرے ممالک کوپاکستان کی شکایات لگارہاہے،غیرملکی لابی کی طرف سے ٹویٹس ثابت کرتی ہیں تم فتنہ ہو۔ ترازوکے دونوں پلڑے برابر کرواور الیکشن کرادو،اب نہیں ہوگا سہولت کارآئیں گے اورنوازشریف جائےگا،اب یہ ہوگا نوازشریف آئےگااورسہولت کارجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button