اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدر ٹرمپ نے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام خراب کرنے کا الزام کس پر لگایا؟جانیں

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی حالت مزید خراب کرنے کا الزام لگا دیا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے فنڈز غیر مؤثر انداز میں خرچ کیے، بائیڈن انتظامیہ نے پہلے سے فرسودہ فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی حالت مزید بگاڑ دی.

موجودہ حکومت کے پاس فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی بہتری کے لیے منصوبہ اور مہارت موجود ہے،امریکی کانگریس فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی جدید کاری کے لیے فوری فنڈز منظور کرے.

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اپنا کام بہتر انداز میں کر رہی ہے،ایف اے اے فضائی نظام کی جدید کاری کے نئے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے.

امریکا کے موجودہ فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کا بڑا حصہ 50 سال پرانا ہے، فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی بہتری کا کام مرحلہ وار کرنے کے بجائے ایک ساتھ مکمل ہونا چاہیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button