اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لیبیا کشتی حادثہ ،ایک بھی لاش سمندر سے نہ نکالی جا سکی ،باجوڑ کے25نام سامنے آ گئے

باجوڑ(اے ون نیوز ) لیبیا کشتی حادثہ۔باجوڑ کے 35 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ لیبیا کشتی حادثے میں ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے درج ذیل 25 نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ اور متعلقہ ایجنٹوں کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔

بیرون ملک لیبیا کشتی حادثے جاں بحق ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے کے ذیل افراد کا نام جو ہمیں موصول ہوئی ہیں۔

ان نوجوانوں میں واحید اللّٰہ ولد اقبال سکنہ ڈاگ قلعہ، راحت اللّٰہ ولد ملنگ جان سکنہ چوترہ، فزیر اللّٰہ ولد جانجا سکنہ چوترہ، نعمت اللّٰہ ولد امیر زمان سکنہ چوترہ، شیراد ولد سید خان سکنہ چوترہ، عبد المنان ولد سرور خان سکنہ پشت، اظہار الحق ولد شہاب الدین سکنہ بارو، منصور ولد رویدار سکنہ نختر تھانہ لوءماموند، ارشاد ولد محمد وزیر سکنہ نختر تھانہ لوءماموند، عارف ولد اکرام سکنہ لرخوزو تھانہ لوءماموند، زاکر ولد ظاہر سکنہ خلوزو تھانہ لوءماموند، سلیمان ولد لعل جان سکنہ لغڑے تھانہ لوءماموندشامل

نعمت اللّٰہ ولد طور خان سکنہ لغڑے تھانہ لوءماموند، آصف ولد گل سید سکنہ لغڑے تھانہ لوءماموند، جنید ولد جان ولی سکنہ غاخی سکنہ تھانہ لوءماموند، لطیف ولد یوسف سکنہ غاخی تھانہ لوءماموند، سلمان ولد زمان سکنہ غاخی تھانہ لوءماموند، محمد سکنہ نختر تھانہ لوءماموند، صلاح الدین سکنہ خلوزو تھانہ لوءماموند، ثناءاللہ سکنہ خلوزو تھانہ لوءماموند، بلال سکنہ خلوزو تھانہ لوءماموند، عنایت سکنہ ڈاگ تھانہ لوءماموند، عنایت اللہ سکنہ بدان تھانہ واڑہ ماموند، جنید خان سکنہ خلوزو تھانہ لوءماموند، جلا ابیب سکنہ خلوزو تھانہ لوءماموندشامل ہیں یہ سانحہ 25 خاندانوں کے لیے ناقابلِ بیان دکھ اور پوری قوم کے لیے ایک بڑا المیہ ہے۔

دوسری طرف باجوڑ کے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا۔ لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے باجوڑ کے 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ تحصیل ماموند کے علاقے نختر میں ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ، عمائدین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔جاں بحق افراد میں محمد خان ولد درویش خان، سلمان خان ولد زمان خان، گل رازق ولد منان خان، جنید خان ولد جان ولی خان اور لطیف خان ولد یوسف خان شامل ہیں، جن کا تعلق غاخی ماموند سے بتایا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی حادثے میں مجموعی طور پر 35 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایجنٹ کی جانب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے، تاہم تاحال کسی بھی جاں بحق شخص کی لاش سمندر سے نہیں نکالی جاسکی۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کی واپسی کے منتظر ہیں۔یادرہے کہ اس حادثے میں باجوڑ کے ٹوٹل 35 نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button