اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی،غیر اخلاقی رقص اور جملے بولنے پر متعدد فنکاروں پر ایک ماہ کی پابندی عائد

لاہور(اے ون نیوز)ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی، غیر اخلاقی رقص اور جملے بولنے پر متعدد سٹیج فنکاروں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہےجس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن فنکاروں پر ایک، ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ندا چوہدری، سونم چوہدری، نیناں مغل، ایان اختر، مہک نور اور سجناں چوہدری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار عدیل مستانہ، کاشف برال اور راشد کمال پر بھی ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی کے اطلاق کے بعد یہ تمام فنکار پنجاب بھر کے کسی بھی تھیٹر میں ایک ماہ تک کام نہیں کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button