ایتھنز(اے ون نیوز)اٹلی جاتے ہوئے یونان کے سمندر میں کشتی کے حادثے میں 298پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ12کو بچا لیا گیا ہے۔
حادثے سے چند لمحے پہلے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہانے سپنے لئے کشتی میں سوار بڑی تعداد میں نوجوان منزل کی جانب رواں دواں ہیں
یہ ہیں وہ بدنصیب پاکستانی ، جو اپنے چور وزیراعظم کے شر سے بچنے کے لئے مجبوراً اپنی فیملی کو چھوڑ چھاڑ کے باہر نکلے اور لقمہ اجل بن گئے
انکا قاتل کون ہے۔؟ https://t.co/MwFVOj8Uds pic.twitter.com/xtlKYENLtE— عائزے_رومان (@paglii_dewanii) June 17, 2023
جہاز پچھلے کئی دن سے سمند کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس سے وہ الٹ گیا، جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا، پاکستانی سفارتخانہ بھی دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد حرکت میں آ گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے، یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چار روز تک جاری جس میں کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دونوں میں ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے کے بعد ہی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ممکن ہوگی، کشتی سانحہ میں مجموعی طور پر 104 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
دوسری جانب 12 پاکستانی شہریوں نے ایف ائی اے کو اپنے ایجنٹوں کے نام بھجوا دیے ہیں جس پر ایف ائی اے نے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔