نئی دہلی (اے ون نیوز) بھارتی ریاست تریپورہ میں یاترا کے دوران بھگوان کی مورتی میں کرنٹ آنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورہ کے ضلع اناکوٹی میں جگن ناتھ کی یاترا جاری تھی کہ اس دوران بھگوان کی مورتی بجلی کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، مورتی کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 15 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو تشویشناک حال میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ ہزاروں لوگ لوہے سے بنی مورتی کو کھینچ رہے تھے، جب یہ 133 kv کی اوور ہیڈ کیبل سے ٹکرا گئی۔