لاہور(اے ون نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ۔
پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے درخواست متاثرہ فریق نہیں ہے ،ایگریکلچر پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں ہے،سنگل بنچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کوقانون کے برعکس کالعدم قرار دیا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق نگراں حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کر سکتی ہے،منصوبہ نگراں حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروح کیا تھا،دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا۔