اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی ،نامزد ملزمان کے نام سامنے آ گئے

لاہور(اے ون نیوز)9مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل ہو گئی، جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی ،جناح ہاؤس حملہ مقدمہ 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزم قصور وار قراردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان کی جناح ہاؤس واقعہ میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد ثابت ہو گیا،جناح ہاؤس حملہ، 9مئی کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، ڈیجیٹل شواہد، موبائل ویڈیوز، کلوز سرکٹ فوٹیجز، موبائل رابطے ثابت ہو گئے،پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا، دیگر رہنماؤ کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے، پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے مناسب جواب نہیں دے سکے۔

پولیس تفتیش کے مطابق دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی، ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیو فینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی، تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائےگی، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نامزد ملزم ہیں،حماد اظہر، مراد سعید، علی امین گنڈاپور بھی نامزد ملزم ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button