اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

دریائے ستلج، گنڈا سنگھ اورسلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

لاہور( اے ون نیوز) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے ستلج میںگنڈاسنگھ اور سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اورپانی کی سطح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سلیمانکی کے مقام سے 1 لاکھ 22ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ،سلیمانکی کے مقام پر سیلاب سے ضلع اوکاڑہ کے 56 موضع جات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے 36کشتیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1420 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کیا جار ہا ہے ،سیلابی پانی سے 30448 ایکڑ اراضی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،11 میڈیکل کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں،موبائل ہیلتھ ٹیموں کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے انتظامی افسران کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات دئیے ہیں اور واضح ہدایت کی ہے کہ کوتاہی یا غیر زمہ داری کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی ۔تمام متعلقہ ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ رہیں ۔ریلیف کمشنر نے کہا ہے کہ فوڈ شیلٹر پانی اورادویات سمیت تمام ضروریات کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button