اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان ویمنز کا پہلی بار ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ کیخلاف کلین سویپ

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 سیریزمیں جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کردیا۔

کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔ بسمہ معروف اور سدرہ امین نے 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 144 رنزبناسکی اور اسے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

کپتان لاورا ولوارڈ 72 رنزبناکرنمایاں رہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلی مرتبہ کلین سوئپ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button