اہم خبریںتازہ ترینکھیل

بابراعظم نے پاکستان ون ڈے کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی پچاس سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ایشیا کپ میں قومی کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 151 رنز بنائے یہ ان کے کیرئیر میں 150 سے زیادہ دوسرا سکور تھا۔

بابراعظم پاکستان پچاس سالہ ون کرکٹ تاریخ کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے بطور کپتان دو مرتبہ 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، بابراعظم نے 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف 158 رنز بنائے تھے۔

بابراعظم سے پہلے یہ اعزاز بطور کپتان شعیب ملک کے نام تھا جنہوں نے 2008ء میں ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 125 رنز بنائے تھے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ سابق کپتان انضمام الحق نے مارچ 2004ء میں بھارت کے خلاف 123 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button