کراچی (اے ون نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی سکول کے پرنسپل عرفان غفور کی جانب سے کم عمر ملازمہ کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلشن حدید کے نجی سکول کے انسان کے بھیس میں جنسی درندے پرنسپل عرفان غفور کی ایک اور ویڈیو پولیس کو ملی ہے، ملزم نے سکول کی نو عمر ملازمہ سے بھی زیادتی کی جس پر وہ کسی کو کچھ کہہ نہ سکی مگر سکول چھوڑ کر چلی گئی۔
پولیس نے تحقیقات کا دائرہ عرفان غفور کے مزید سکولوں تک پھیلا دیا ہے۔ دوسری جانب جنسی بھیڑیئے عرفان غفور کی بیوی نے خلع کی درخواست عدالت میں دائر کر دی ہے۔