برطانیہتازہ ترین

پینی مورڈانٹ کو شکست، رشی سوناک برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے

لندن(اے ون نیوز) بھارتی نژاد رشی سوناک کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد وہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ ترک کرنے کے بعد اب انڈین نژاد رشی سونک ملک کے سربراہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

پینی مورڈانٹ مطلوبہ 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد رشی سوناک کو پارٹی کی سربراہی ملی۔

صرف دو ماہ قبل اراکین نے سابق وزیر خزانہ رشی سوناک کے بجائے لز ٹرس کو منتخب کیا تھا جنہیں اراکین پارلیمنٹ میں زیادہ حمایت حاصل تھی۔

سابق وزیراعظم بورس جانسن کریبین میں چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے مگر لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے واپس پہنچ گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button