اسلام آباد(اے ون نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن، ڈیلرز مارجن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب قرار.
روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بنا،عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93.93 ڈالر تک پہنچ چکی ہے ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے فی لیٹر قیمت 228.59 سے بڑھ کر 252.13 روپے تک جا پہنچی ہے.
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے اور ڈیلرز کمیشن میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا،پٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کمیشن 7 روپے 41 پیسے تک ہو گیا،پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کمشین کو مذید بھی بڑھایا جائے گا.
فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فریٹ ریٹ میں 1.60 روپے کا اضافہ ہوا ہے,پٹرول پر فی لیٹر فریٹ ریٹ بھی 3.77 روپے سے بڑھ کر 5.37 روپے تک پہنچ گیا،پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فی بیرل پریمیم بھی 11 ڈالر سے بڑھ کر 13.83 ڈالر ادا کرنا پڑاروپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا.