اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف واپس آئیں یا نہیں؟ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی

لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن میں موجود مفاہمتی پالیسی کا حامی گروپ نواز شریف کی واپسی مؤخر کرانے میں سرگرم ہو گیا جبکہ پارٹی کے دوسرے گروپ کا مؤقف ہے کہ واپسی کو ملتوی کیا گیا تو عوام میں اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مفاہمتی گروپ نے وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم قائد ن لیگ نواز شریف نے اس تجویز پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کا مؤقف ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں، شہباز شریف اور مریم نواز لاہورمیں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوام کی نبض دیکھ چکے ہیں، موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کے قریب یا اس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button