پاکستانتازہ تریندنیا

امریکی سفارتی مشن کی نئے آرمی چیف اورچیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مبارکباد

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کے نئے نامزد آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کیلئے مبارکبادی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی سفارتی مشن کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو نیا جوائنٹ چیفس آف سٹاف  مقر رہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 امریکی ایبیسی نے  مزید کہا کہ منتخب رہنماوں ، عسکری قیادت کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عز م ہیں، ہم تجارت اور سرمایہ کاری، صحت ، موسمیاتی تبدیلی، جامع گورننس اور علاقائی سلامتی میں مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے منتخب رہنماؤں، اس کی فوجی قیادت، اور سول سوسائٹی کے متعدد شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button