نئی دلی (اے ون نیوز) نیدرلینڈز کے باؤلر باس ڈی لیڈے نے ورلڈ کپ میں بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں نیدرلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھلیے گئے میچ میں ڈی لیڈے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 115 رنز دیکر ون ڈے کی تاریخ کا سب سے مہنگا بولنگ اسپیل کرانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بدترین بولنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لیوس کا تھا جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کیخلاف 113 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔
رواں ٹورنامنٹ کے دوران جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 110 رنز کے عوض کوئی وکٹ نہیں لی تھی۔ یہ ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر سب سے بدترین بولنگ تھی۔
چوتھے نمبر پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور افغانستان کے راشد خان ہیں۔ وہاب ریاض نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 110 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔ 2019 میں انگلینڈ کیخلاف راشد خان نے 110 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔