اہم خبریںتازہ تریندنیا

غزہ میں صحت کا بحران تباہ کن حد کو چھو رہا ہے، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

غزہ (اے ون نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے آج بھی بمباری جاری ہے، جس میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی سہولتیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صحت کا بحران تباہ کن حد کو چھو رہا ہے، جان بچانے والی امداد کی غزہ تک بلا رکاوٹ رسائی ہونی چاہیے۔ غزہ میں انسانی اور صحت کا بحران تباہ کن حد تک پہنچ گیا ہے، ہر گزرتا لمحہ بے حساب جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، دنیا کو جان بچانے کے ہمارے مشن میں مزید رکاوٹوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

عالمی امدادی اداروں کی دہائیوں کے باوجود غزہ میں ایندھن اب تک نہیں پہنچا، اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آج رات تک ایندھن کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو امدادی آپریشن رک جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button