پاکستانتازہ ترین

رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان

اسلام آباد: رواں سال  سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام  اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے،  اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنےکا امکان نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button