
ممبئی(اے ون نیوز) بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے میں ملوث مشتبہ شوٹرز کی کارروائی سے قبل فائرنگ کی مشق کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ممبئی پولیس سے منسلک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹرز نے ٹائیگر شروف پر حملے سے قبل ممبئی کے قریب نامعلوم مقام پر ٹیسٹ فائرنگ کیا تھا، جبکہ اندھیری کے ایک ہوٹل کے روم میں ملزمان سے اسلحہ چیک کرتے ہوئے اتفاقی گولی بھی چلی جو بستر پر لگی تھی۔
ہوٹل کے کمرے میں پیش آئے اس واقعے پر ہوٹل کے عملے یا کمرے سے باہر کسی کی توجہ مبذول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شوٹرز نے دوران تفتیش مبینہ ٹیسٹ فائرنگ کی جگہ کا انکشاف کیا، پریکٹس سیشن کے دوران ایک ملزم نے دو جبکہ دوسرے نے ایک راؤنڈ فائر کیا۔
دوسری جانب، ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے کیس میں دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی کل تعداد 10 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں گرفتار ہونے والے دو ملزمان نے ہتھیار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تفتیش کار دیگر ملزمان کے ساتھ ان کے تعلقات اور اس واقعے کی منصوبہ بندی کے مبینہ کردار کی جانچ کر رہے ہیں۔




