اہم خبریںبلوچستانتازہ ترین

لسبیلہ میں ویگن اور مسافر کوچ میں خوفناک ٹکر سے 12 افراد جاں بحق

لسبیلہ(اے ون نیوز)لسبیلہ میں ویگن اور مسافر کوچ میں ٹکر سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button