
لاہور(اے ون نیوز)صوبائی دارالحکومت میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست،اے کیو آئی 300 کی خطرناک سطح عبور کر گیا!
تفصیلات کے مطابق آلودگی نےپھرلاہورکوشکنجے میں لے لیا،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست،شہر کا اے کیو آئی 300 کی سطح عبور کر گیا۔
لاہورسمیت پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع،کراچی میں بھی سموگ کا راج،آٹھویں نمبرپر آگیا،سندھ میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی ۔
اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ،مری ، گلیات اور گردونواح میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔ خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع .




