اہم خبریںتازہ ترینکھیل

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

لاہور(اے ون نیوز)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد گرین شرٹس سیمی فائنل کی دوڑ میں اب بھی شامل ہیں لیکن یہ راستہ اتنا آسان نہیں ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔

بنگلادیش کے خلاف جیت پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں تیسری کامیابی ہے جبکہ ، پاکستان کے خلاف شکست کے بعد بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے تیسرے اور آسٹریلیا بھی 8 پوائنٹس کے ساتھچوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

بنگلادیش کے خلاف ایک اہم جیت کے باوجود پاکستان کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کئی رکاوٹوں کے ساتھ مشکل ہے۔

جیسا کہ پاکستان کے لیے اپنے بقیہ میچز بہترین رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ضروری ہے، وہیں اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ 3 میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

جبکہ پاکستان اپنے اگلے تین حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج اگر کچھ یوں ہوئے تو گرین شرٹس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ سکتی ہے۔

میچ 32: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا (جنوبی افریقا کی جیت)
میچ 33: بھارت بمقابلہ سری لنکا ( بھارت کی جیت)
میچ 34: افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز (افغانستان کی جیت)
میچ 35: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( پاکستان کی جیت)
میچ 36: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ( آسٹریلیا کی جیت)
میچ 37: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا (بھارت کی جیت)
میچ 38: سری لنکا بمقابلہ بنگلا دیش ( سری لنکا کی جیت)
میچ 39: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان ( آسٹریلیا کی جیت)
میچ 40: انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز ( انگلینڈ کی جیت)
میچ 41: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ( سری لنکا کی جیت)
میچ 42: جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان (جنوبی افریقا کی جیت)
میچ 43: بنگلا دیش بمقابلہ آسٹریلیا (آسٹریلیا کی جیت)
میچ 44: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( پاکستان کی جیت)
میچ 45: بھارت بمقابلہ نیدرلینڈز (بھارت کی جیت)
اگر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کے نتائج مذکورہ منظر نامے کے مطابق آئے، تو بھارت پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا جبکہ جنوبی افریقا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگا۔

اسی طرح آسٹریلیا بھی14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button