اہم خبریںتازہ تریندنیا

ہمارے خلاف جنگ شروع کرنا حماس کی بڑی غلطی تھی، اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب (اے ون نیوز) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جنگ شروع کرنا حماس کی بہت بڑی غلطی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نے ہمارے خلاف جنگ اپنے ساتھیوں کی رہائی نہیں بلکہ ہمیں ختم کرنے کیلئے شروع کی ہے، یہ حماس کی بڑی غلطی تھی، غلطی کے بعد حماس کا خاتمہ کر دیں گے، ہم مل کر ہی جیتیں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی پائلٹس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی، ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہو گی، اپنے دوستوں، دشمنوں دونوں کو بتا رہے ہیں انہیں شکست دینے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button