اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بڑی پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی، دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے عہدیدار عبود آل زاحم نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سرکاری ملازم سماجی رابطہ وسائل استعمال کرنے کا مجاز نہیں۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق آل زاحم نے توجہ دلائی کہ سرکاری اداروں کے ضابطہ اخلاق کے برخلاف ملازمین ڈیوٹی کے دوران اپنے موبائل کے  ذریعے سماجی رابطہ وسائل پرسرگرم رہتے ہیں۔ یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ زاحم کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اس حوالے سے مزید پابند بنانے کے لیے سخت ضابطہ سازی ضروری ہوگئی ہے۔

آل زاحم کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل کا استعمال بدنظمی کی انتہا ہے۔ بہت سارے سرکاری ملازم سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کو نظر انداز کرکے اپنے موبائل سے کھیلتے رہتے ہیں یہ خلاف تہذیب بھی ہے۔


آل زاحم نے کہا کہ بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ نجی نوعیت کے رابطوں تک پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button