اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

رہا ہوتے ہی پولیس نے دھکے مارتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔۔ویڈیو

 سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس جیل کے باہر سے گھسیٹ کر لے گئی.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا اور بکتر بند گاڑی میں لیکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔

دوسری جانب گرفتاری کے وقت بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے، میں بے گناہ ہوں، مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ نے غیر قانونی حرکت کی تو سپریم کورٹ میں لے کر جاؤں گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ نے سائفر کیس میں پورے دلائل سنے، میری ضمانت کا آرڈر جاری کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جج صاحب نے روبکار پر میری رہائی کے دستخط بھی کیے، انہوں نے تھری ایم پی او کے تحت میری گرفتاری کے آرڈر جاری کیے، پھر انہوں نے مجھے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا، میں نے نظربندی کا آرڈر بھی قبول کر لیا تھا، سیل میں واپس چلا گیا۔

ادھر پولیس نے کہا ہے کہ شاہ محمود کی سائفر کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، سابق وزیر خارجہ کی 15 روزہ نظربندی کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں، نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود سے 9 مئی مقدمات کی تفتیش کا کہا گیا ہے۔

دریں اثنا  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا ،تاہم پولیس نے شاہ محمود قریشی کو  9 مئی کے مقدمات میں گرفتارکرلیا ہے ،ان  پر 9 مئی سانحہ میں جی ایچ کیو پر حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار درج ہے۔

 پولیس کی جانب سے  شاہ محمود قریشی کو آج یا کل اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button