اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، کاروبار روکنا پڑ گیا

کراچی (اے ون نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں پر ڈرون حملہ کر دیا.

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی جس سے 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آگیا ہے۔

بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6153 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے جس کے بعد کاروبار کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔

عارضی طور پر کاروبار روکنے کے بعد دوبارہ کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرا رہا اور 100انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 335 پوائٹس کی سطح پر آگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button