اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانوی حکومت کی فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی غیر قانونی قرار

لندن(اے و ن نیوز)لندن میں برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشت گرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ میں رائل ائیر فورس طیاروں کو نقصان پہنچانے کے بعد فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔گروپ پر پابندی 5 جولائی2025 کو اس وقت کی ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے لگائی تھی۔ْ

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطین ایکشن کی ہدیٰ اموری نے حکومتی فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

جس کے بعد برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشت گرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز فلسطین ایکشن گروپ پر برطانوی حکومت کی پابندی غیر قانونی قراردے دی گئی۔

برطانوی ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے احتجاجی تحریک فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔

3 سینیئر ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فلسطین ایکشن کی سرگرمیاں ایسی نہیں کہ اسے دہشت گرد قرار دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے مزید آرڈر تک فلسطین ایکشن پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔

فیصلے کے بعد عدالت کے باہر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے جشن منایا اور فلسطین ایکشن اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔

ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہاکہ فیصلےسےمایوسی ہوئی،حکومت فیصلےکے خلاف اپیل کرے گی۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button