اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

راولپنڈی: جِرگہ سربراہ نے خود خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

راولپنڈی (اے ون نیوز)پیرودھائی راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ جِرگہ کے سربراہ اسمٰت اللہ نے خاتون کو خود قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسمٰت اللہ نے دورانِ تفتیش بتایا کہ مقتولہ سدرہ اس کی کزن تھی، جسے اس نے اسلحہ کے زور پر مظفرآباد سے اغوا کیا اور راولپنڈی لاکر قتل کر دیا۔ ملزم نے یہ بھی اقرار کیا کہ قتل جِرگے کے فیصلے کے تحت کیا گیا اور لاش پیرودھائی کے قبرستان میں دفنائی گئی۔

مزید برآں، پولیس نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ تاہم، وہ اسلحے کا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ قتل 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب پیرودھائی میں کیا گیا تھا، جہاں خاتون کو قبرستان میں دفن کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button