اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

نئی دہلی(اے ون نیوز) آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی قیادت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

اسی پس منظر میں بھارتی ایئرچیف نے ایک تقریب کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے 6 طیارے تباہ کیے، جن میں 5 لڑاکا اور ایک ریڈار طیارہ شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرچیف کا یہ بیان بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران سامنے آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ناکامی کو چھپانے کی ایک اور کوشش ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button