اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

جعفر ایکسپریس پھر دہشتگردوں کے نشانے پر

کوئٹہ (اے ون نیوز) بلوچستان میں چاروں صوبوں کو جوڑنے والی جعفر ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس سے ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ٹرین کو محاصرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد تمام مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا، اطلاع ملتے ہی مسافروں کے عزیز و اقارب بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے ٹرین روانہ کر دی گئی ہے، مسافروں کو ان کے ٹکٹ ریفنڈ کردئیے جائیں گے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، اس واقعہ میں ٹرین کو نقصان پہنچا ہے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button