اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دلی خالصتان کا حصہ، پاکستانی فوج کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کریں گے،گرپتونت سنگھ کا اعلان

اسلام آباد (اے ون نیوز) سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا ہے کہ دلی کو خالصتان کا حصہ بنایا جائے گا اور پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ نے کہا کہ "دلی بنے گا خالصتان” کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی، خالصتان میں شامل ہوں گے اور سکھ برادری کو آزادی کی تحریک میں شامل ہونا چاہیے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ برادری پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوگی۔ ان کے مطابق، بھارت کی جانب سے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کے خلاف مشترکہ مزاحمت ضروری ہے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی بھارت کو کئی ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

گرپتونت سنگھ نے الزام لگایا کہ بھارتی حکومت سکھ برادری پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے اور انہیں اپنے حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button