اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور میں 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق، لاشیں کتنی دیر بعد نکالی گئیں ؟

لاہور(اے ون نیوز )ڈیفنس روڈ پر ریلوے پھاٹک کے نزدیک2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈیفنس روڈ پر واقع ڈمپنگ اسٹیشن پر کچرے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک کچرےکا ڈھیر اُن پر آ گرا اور وہ نیچے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور 11 گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ایک لڑکے کی عمر 17 اور دوسرے کی 15 سال معلوم ہوتی ہے،لڑکے خانہ بدوش لگتے ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button