تازہ ترینکھیل

انگلش کھلاڑی دورہ پاکستان میں اپنا فارغ وقت گزارنے کیلئے کیا کیا سامان ہمراہ لائے ہیں؟ دلچسپ انکشاف

انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔

ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیاجائےگا، مہمان کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیاگیا ہے جب کہ بین سٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز لائےہیں۔ذرائع کا کہناہےکہ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں جب کہ کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں اور وہ کافی مشین ہمراہ لائے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مہمان کھلاڑیوں کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، مہمان کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، چیف سکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کرےگا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button