اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی طالب علموں نے آسٹریلیا میں 5 ماہ میں 10 ملین ڈالرز سے زائدکی چوریاں کیں،بڑا انکشاف

کینبرا(اے ون نیوز)آسٹریلوی میڈیا نے بھارتی طالب علموں کا چوری کی وارداتوں میں بڑے پیمانے پر ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی طالب علموں نے آسٹریلیا میں 5 ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زیادہ کی چوریاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نےبھارتی طلبہ اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ گرفتار افراد پر بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا سامان چرانےکا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے تھے اور بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر چوری شدہ سامان مخصوص وصول کنندگان کو فراہم کیاجاتا تھا جو بعد میں ان اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button